پشاور، ٹشو پیپر کی آڑ میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک: تھانہ ایکسائز پشاور نے ایک اور بڑی اور کامیاب کارروئی کرتے ہوئے ٹشو پیپر کی آڑ میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان ایکسائز کے مطابق منشیات برآمدگی کے بعد ٹشو پیپر کے کارخانے اور تاج آباد میں چھاپے کے دوران موقع پر 11 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ رنگ روڈ پر ٹشو پیپرز سے لوڈڈ منی مزدا گاڑی نمبر ایل ایکس ایل 6715 سے دوران تلاشہ چھپائی گئِ 12 ہزار گرام افیون اور 785 گرام آئس برآمد کر لی گئِی۔ محکمہ ایکسائز کی کارروائی کے بارے میں بتایا کہ ملزم ڈرائیور عالم خان ساکن اباخیل تحصل و ضلع میانوالی موقع پر دھر لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ٹشو پیپرز کے کاٹن انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں ایک کارخانے سے مسعود الرحمن نامی شخص نے لاہور کیلئے لوڈ کروائے، ان معلومات کے حوالے سے چھاپہ مارا گیا تو اس کارخانے سے مزید 9 افراد گرفتارکر لئے گئے اور انہیں بھی شامل کیا گیا.
محکمہ کی تیفتیشی ٹیم نے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے آگے کیلئے کوششیں جاری رکھیں اور تاج آباد میں چھاپہ زنی کی اس دوران ایک اور ملزم قانون کے شکنجے میں آ گیا۔
اس حوالے سے ترجمان محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ٹشو پیپر کی آڑ میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش کو محکمہ ایکسائز نے ناکام بنا دیا.

مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع