سڑکوں پرلگی کروڑوں کی کیٹ آئِیزنشئی اکھاڑنےلگے،کوئی پرسان حال نہِیں

ویب ڈیسک: پشاور میں منشیات کے عادی افراد دن دیہاڑے سڑکوں پر لگی کیٹ آئیز اکھاڑنے لگے، یہ کیٹ آئیز انتہائی سخت اور نفاست سے لگی ہوتی ہیں لیکن جب ان نشئی افراد کو نشہ ستانے لگتا ہے تو یہ لوگ کسی بھی غیر قانونی اور ہر قسم کے اقدام کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک منظر پشاور کے مصروف علاقے ہشتنگری میں دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہشتنگری پشاور میں نشئی افراد سڑکوں پر لگی کیٹ آئیز اکھاڑ کر کباڑی پر اونے پونے داموں بیچ کر اپنے نشہ کی لت پوری کرنے میں لگے ہیں۔
ان منشیات کے عادی لوگوں کی حرکات کو نہ کوئِی نوٹ کرتا ہے نہ ہی اس کے خلاف اقدام کیلئے آگے بڑھتا ہے، یہ نشئی دن دیہاڑے سڑکوں سے کیٹ آئیز چرا رہے ہوتے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے سڑکوں پر لاکھوں روپے مالیت کی کیٹ آئیز لگائی جاتی ہیں لیکن شہر ناپرسان میں نہ پھر ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے نہ پھر دیگر اقدامات۔ نشئی افراد اسے چرا کر چند روپوں میں کباڑیوں کو بیچ دیتے ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں کی جانب سے میئر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نشئیوں کے کیٹ آئیز چرانے کا نوٹس لے کر کباڑیوں کو چوری شدہ کیٹ آئیز خریدنے سے منع کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا کیس: وفاق کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر