دکاندار گرفتار

پشاور:گرانفروشی پر بیشتر دکاندار گرفتار‘متعدد کو وارننگ جاری

ویب ڈیسک : صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی،کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر انتظامی افسران نے جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ، نشترآباد،حیات آباد، متنی، کوہاٹ روڈ، یونیورسٹی روڈ، بورڈ بازار، تہکال، اندرون شہر بازاروں،ورسک روڈ، گلبہار، اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔
کارروائیوں کے دوران254دکانوں کا معائنہ کیا گیااورگرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پر123 دکانداروں کو گرفتار کر لیاجبکہ 45 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔
گرفتار دکانداروں میں سبزی و پھل فروش، نانبائی، شیر فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں پشاور بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، میٹرک امتحانات میں پرچہ آوٹ ہونا معمول بن گیا، اردو پیپر بھی لیک