انتخابات کے التواء کاجوازمسترد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سردی کاجوازبناکرانتخابات ملتوی کرنے کامؤقف درست نہیں ہے،جبکہ ملک میں سیکورٹی سے متعلق صورتحال بھی تسلی بخش ہے،امرواقعہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن میںعام انتخابات کے التواء کے حوالے سے متعدددرخواستیںموصول ہونے کے بعد جن میں نہ صرف بعض بالائی علاقوںمیں سردی اورممکنہ برفباری بلکہ ملک کے اندرسیکورٹی کی صورتحال کوجوازبناکرانتخابات کوچندماہ کیلئے ملتوی کرنے کی استدعاکی گئی ہے جن پرالیکشن کمیشن میں مشاورت کے بعدیہ کہہ کر ان درخواستوںکومسترد کردیاگیا ہے کہ درخواستوںمیں ٹھوس وجوہات پیش کرنے میں متعلقہ افراد،حلقے یاجماعتیںناکام ہوگئی ہیں،اور نہ صرف ملک کے بالائی علاقوںمیں سردی کے مؤقف میں کوئی دم نہیںبلکہ سیکورٹی کی صورتحال بھی تسلی بخش ہے،جہاں تک انتخابات کے التواء کاتعلق ہے تواس سے پہلے بھی سردیوںمیں انتخابات منعقد ہوتے رہے ہیںجن میں عوام نے بھرپوراندازمیں شرکت کی ہے،جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے متعلقہ اداروںاورایجنسیوںکی طرف سے کسی نازک صورتحال کی نشاندہی سامنے نہیں آئی، اکادکا افراد یا بعض مقامات کے حوالے سے سیکورٹی الرٹ کوخصوصی توجہ دیکرہرممکن طورپرمحفوظ بنانے کی کوشش کی جاسکتی ہے،اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کافیصلہ ہرصورت درست ہے،جبکہ متعلقہ حلقے ،جماعتیں اورسرکاری ادارے مل کرانتخابات کے انعقاد کوکامیابی سے ہمکنارکرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مالیاتی عدم مساوات اورعالمی ادارے