پاکستان بڑا نان نیٹو اتحادی

پاکستان بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، امریکہ

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر پاکستان کے ساتھ شراکت کا منتظر ہے، انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہنا تھا کہ فیصلے پر جموں وکشمیر میں پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ جموں وکشمیر میں سیاسی معاملات بحال کرنے کے بھارتی حکومت کے وعدے پورے کرنے کا منتظر ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل پر انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تکرار