گیس بحران کے بعد ایل پی جی کے مسائل

ایک ایسے ملک میں جہاں قدرت نے تیل و گیس کے بیش بہا خزانے اوروسیع ذخائر پیدا کئے ہوں ‘ وہاں سردی کو تو ایک طرف رکھئے ‘ گرمی کے دنوں میں گیس کی قلت سے نہ صرف عوام کی مشکلات میںاضافہ ہوتا رہتا ہے بلکہ صنعتی ضروریات کے لئے بھی گیس کی عدم دستیابی سے صنعتوں کا پہیہ جام ہونے کی وجہ سے بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے ‘ گزشتہ کئی برس سے اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنے کے بعد اب ایل پی جی سیکٹرمیں بھی مسائل سامنے آنے کی خبریں یقینا تشویش کاباعث بلکہ مایوس کن ہیں ‘ ایل پی جی سیکٹر کے سودے بروقت نہ کئے جانے کی وجہ سے دوجہازپاکستان آنے کی بجائے سری لنکا جانے کی خبروں کے حوالے سے غیر جانبدارانہ تحقیقات وقت کا تقاضا اور آئندہ احتیاط کے تقاضے ملحوظ خاطر رکھنے پر توجہ دینا بھی ضروری ہے ‘ ان جہازوں کے ذریعے 21 ہزارٹن ایل پی جی کوپاکستان لانامقصود تھا ‘ ملک میں ڈیڑھ لاکھ ٹن ایل پی جی کی ہرماہ ضرورت پڑتی ہے ‘ مگراب ان دوجہازوں کا رخ سری لنکا کی جانب پھیرنے سے اگلے دو تین ماہ ملک میںایل پی جی کی قلت سے ایک اوربحران جنم لے سکتاہے جس کا نتیجہ ایل پی جی کی قیمتوںمیں مزید اضافہ کی صورت نکل سکتا ہے اس حوالے سے غفلت برتنے والوں کوبے نقاب کرکے ان کے خلاف تادیبی کارروائی نہایت ضروری ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  کسانوں کو ریلیف