چین کا ردعمل

آرٹیکل 370 ، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ پر چین کا ردعمل

ویب ڈیسک: آرٹیکل 370 پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ پر چین کا ردعمل سامنے آگیا.
بدھ کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ آرٹیکل 370 پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ لداخ پر چینی موقف کو متاثر نہیں کرے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت چین سرحد کا مغربی حصہ ہمیشہ سے چین کا رہا ہے۔
یاد رہے کہ تین دن پہلے 11 اگست کو بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 2019 میں منسوخ کئے گئے آرٹیکل 370 کو برقرار رکھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین نے کبھی بھی بھارت کی جانب سے یکطرفہ اور غیرقانونی طور پر قائم کئے گئے نام نہاد مرکز کے زیرانتظام علاقے لداخ کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا