خیبر، دہشتگردوں کا جوائنٹ پوسٹ پر حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار شہید ،5زخمی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں دہشتگردوں کی جانب سے جوائنٹ پوسٹ پر حملہ کیا گیا اس دوران 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع خیبر میں دہشتگردوں نے باڑہ کے نالہ جوائنٹ پوسٹ پر حملہ کردیا جس دوران دہشتگردوں نے دستی بم سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کے7 زخمی اہلکار طبی امداد کیلئے لائے گے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں کو نیروسرجری، سرجیکل اور آرتھو پیڈک وارڈز میں داخل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف