ملاقات

چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات‘انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ متوقع

ویب ڈیسک :لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا معاملہ ‘چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اہم ملاقات کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی صورتحال سے متعلق ججز کو آگاہ کیا‘سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات سے متعلق آج ہی اہم فیصلہ متوقع ہے ۔
ملاقات میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجازالاحسن بھی شریک تھے‘ اس کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر چیف جسٹس کی دعوت پر سپریم کورٹ آئے اور انہوں نے ججزکو لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات سے پہلے دو سینئر ججز سے بھی ملاقات کی، چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر سے متعلق سینئر ججز سے مشاورت کی، مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گھریلو تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق