غزہ کے شہید بچوں

غزہ کے شہید بچوں سے نیدرلینڈز میں اظہار یکجہتی کا منفرد انداز

ویب ڈیسک: حماس اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے جن میں سب سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ ان شہداء کی یاد میں دنیا بھرمیں خصوصی تقاریب کا انعقد کیا جا رہا ہے۔
غزہ کے شہید بچوں کی یاد میں نیدرلینڈز میں بھی غزہ کے شہید بچوں سے اظہار یکجہتی منفرد میں کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے نیدر لینڈز کے شہر نوٹرڈیم میں تقریباً 8 ہزار جوتوں کے جوڑے ان بچوں کی یادگار کے طور پر رکھے گئے ہیں جو غزہ کی جنگ میں شہید ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، ان مظاہروں کے علاوہ یورپی ممالک میں خصوصی طور پر غزہ کے شہید بچوں کی یاد میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  گریڈ 21کے درجنوں افسروں کوترقی دینے کی تیاریاں