انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

سیکورٹی فورسز کاضلع آواران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دوران آپریشن فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر کے ہتھیار، گولہ بارود برآمد کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز قوم کے تعاون سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنا دیں گی، بلوچستان میں امن واستحکام اور ترقی کا عمل سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ فساد کی سیاست کررہی ہے، فیصل کریم کنڈی