فی تولہ سونا کی قیمت

پاکستان میں فی تولہ سونا کی قیمت میں 1000 روپے اضافہ

ویب ڈیسک: ملک میں فی تولہ سونا کی قیمت میں آج ایک ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 45 ڈالر ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے، والدین خصوصی توجہ دیں، گوھر علی خان