عمر حمید خان

وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک: سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق صحت کی خرابی استعفے کی وجہ بنی۔
عمر حمید کا کا کہنا ہے میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمر حمید خان 6 دن تک ہسپتال میں زیرعلاج رہے اور اب گھر میں زیرعلاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیکرٹری عمر حمید خان ایک ذہین اور محنتی آفیسر ہیں اور اچھے طریقے سے کمیشن کا کام کررہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ عمر حمید خان کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب اور میڈیکل ریسٹ پر ہیں، اب بھی اگر سیکرٹری کی صحت نے اجازت دی تو جلد فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بارشوں سے گندم اور پھلوں کی پیداوار متاثر، حکومت سے اقدمات کا مطالبہ