عمران خان

عمران خان الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں :فیصلہ 10جنوری کو ہوگا

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں ‘فیصلہ 10جنوری کو سنایا جائے گا ۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں قائم الیکشن ٹربیونل جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے بانی پی ٹی آئی کے میانوالی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاجوکہ10 جنوری کو صبح 10 بجے سنایا جائے گا۔
الیکشن ٹربیونل کی یہ واحد الیکشن اپیل ہے جس کی 3 گھنٹے 40 منٹ سماعت ہوئی اور دو مرتبہ مختصر وقفہ بھی کیا گیا‘ بیرسٹر علی ظفر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے‘ انہوں نے استدعا کی کہ ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
وکیل عمران خان نے کہا کہ آر او یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کے معاملہ مورل ٹرپیٹیوٹ کا ہے یا نہیں، کوئی شخص اہل ہے یا نہ اہل اس کے لیے شواہد چاہیے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے معاملے میں آر او کے فیصلے میں ایسا کچھ نہیں تھا، 2018 میں خواجہ محمد آصف کیس کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔
ٹریبونل نے کہا کہ خواجہ محمد آصف کیس میں تنخواہ کا ذکر تھا، توشہ خانہ سے جو چیزیں لی گئیں، کیا ان کی تفصیلات دی گئی؟ ہم یہاں پر توشہ خانہ کیس کے میرٹ پر بات نہیں کر رہے ہیں، جو پیسہ توشہ خانہ کی چیزیں بیچ کر حاصل کیا گیا وہ بتایا گیا تھا؟
ڈی جی لا نے دلائل میں کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے سرسری سماعت کرنا ہوتی ہے، ملزم سزا یافتہ ہو تو الیکشن نہیں لڑ سکتا اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا ہے جبکہ سزا ختم نہیں کی بلکہ وہ برقرار ہے۔
انہوں ریٹرننگ آفیسر نے قانون مطابق کاغذات مسترد کیے اس لیے استدعا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل خارج کی جائے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پسپا