لوئر دیر، پولیس حراست میں نوجوان جاں بحق ، عوام کا شدید احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر میں پولیس حراست میں نوجوان جاں بحق ہونے ہپر عوام کا شدید احتجا، نوجوان کی لاش روڈ میں رکھ کر پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
اہالیان علاقہ نے نعش سڑک پر رکھ کر مین شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دی۔ اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے سلیم مہمند کا کہنا تھا کہ پولیس نے نوجوان کو حوالات میں شدید جسمانی تشدد کو نشانہ بنایا۔ نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
احتجاج کے دوران جاں بحق نوجوان کے ورثاء کی جانب سے پولیس پر تشدد اور قتل کا الزام لگاتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے علاقائی رویات کو پامال کیا، یاد رہے کہ راحیل نامی نوجوان گزشتہ روز پولیس حراست میں جاں بحق ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈی ایس پی جندول نے راحیل کی پولیس حراست میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ ڈی ایس پی بخت جمال کا کہنا تھا کہ نوجوان کے ورثاء کو انصاف ملے گا۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن