پاکستان کے معاشی اہداف کا حصول، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: پاکستان کی معاشی اہداف کا حصول مثبت سمت میں بڑھنے لگا ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جانب سے 2024ء کے لیے عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے .
رپورٹ میں پاکستان کے بارے میں مثبت اشارے پیش کئے گئے ہیں جبکہ 2024ء میں دو فیصد اور 2025ء میں 2.4 فیصد کی انتہائی کم جی ڈی پی شرح نمو کا خاکہ پیش کیا گیا ہے لیکن یہ پھر بھی مثت رجحان ظاہر کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں جنوبی ایشیا کی بڑی معیشتیں بشمول بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کم آمدنی والے ممالک کی صف میں دکھائے گئَے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان ممالک کے لئے کووڈ کے بعد اور دیگر معاشی مسائل کے پیش نظر مشکلات سے نکلنا کسی چینلج سے کم نہیں، خصوصی طور پر غذائی تحفظ جیسے مسائل کا سامنا اب بھی ان ممالک کو کرنا پڑ رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت 2024ء میں عالمی چیلنجز سے نبرد آزما ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بھارت :فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ لائیک کرنے پر خاتون پرنسپل برطرف