ملک بھر میں خون جما دینے والی سردی، دھند کے باعث موٹرویز بند

ویب ڈیسک: ملک بھر میں خون جما دینے والی سردی اور شدید دھند کے باعث مختلف علاقوں میں موٹرویز بند کر دی گئِی جبکہ دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے علاوہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں بھی آج شدید سردی کے ساتھ دھند کا بھی راج رہا۔
شدید دھند کے باعث جہاں فلائٹ آپریشن متاثر رہا وہیں مختلف مقامات پر موٹرویز بند کرنی پڑی تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث 30 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے علاوہ سندھ اور پنجاب میں شدید دھند کے باعث مختلف مقامات سے موٹرویز پر ٹریفک کی روانی بھی روک دی گئی۔
سردی کی شدت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں 40 سال بعد شدید سردی کی لہر جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی