حج سکیم، 25 ہزار کوٹے پر صرف 4 ہزار درخواستیں موصول

ویب ڈیسک: پاکستان میں حالیہ حج سکیم میں 25 ہزار کے کوٹے پر صرف 4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کا فریضہ ادا کرنے سعودی عرب جائیں گے جن میں سے 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد نجی سکیم کے تحت جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حج سکیم کے تحت سرکاری سپانسرشپ حج سکیم میں 25 ہزار کے کوٹے پر صرف 4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ۔ اس حساب سے بچ جانے والا 21 ہزار حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا