اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس کیخلاف کارروائیاں جاری رہینگی، رجب طیب

ویب ڈیسک: اسرائیلی جاسوس نیٹ ورک کی گرفتاری کو ترکیہ کے صدر نے ‘صرف پہلا قدم’ قرار دیدیا۔ انقرہ میں ترکش انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئِی ٹی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ موساد کے مبینہ جاسوس گروپ کے خلاف ترکی کی کارروائی نے اسرائیل کو ششدر کر رکھا ہے، یہ تو ابھی پہلا قدم ہے۔ اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں ابھی جاری ہیں۔
رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ ابھی اسرائیلی جاسوسوں کو مزید سرپرائز کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ واضح رہے کہ 2 جنوری کو ترک حکام نے موساد سے تعلق کے شبہ میں 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے جاسوسی کے نیٹ ورک کو نشانے پر رکھ کر ایسی کارروائیاں کی جائیں گی جن کی انہیں توقع بھی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی