سیکورٹی مسائل کا ادراک ہے لیکن الیکشن وقت پر ہونگے، مرتضیٰ سولنگی

ویب ڈیسک: ملک میںِ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بارے میں گردش کرتی منفی خبروں کی تردید کرتے ہوئَے نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے مؤقف پر کھڑا ہے، ضرور انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے۔
انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کو سہولتیں فراہم کرنا ہماری ہی ذمے داری ہے۔ سکیورٹی مسائل ضرور ہیں، ہمیں ان کا ادراک ہے تاہم انہیں بہتر کریں گے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ایسے وعدے اور منشورنہ پیش کریں جس پرعمل ہی نہیں کرنا۔ عوام مشکلات کا شکار ہیں ان کے مسائل حل کرنے کیلئَے آگے آنا ہوگا۔ مفت بجلی اورتعلیم سمیت تنخواہیں بڑھانے جیسے وعدے ہمارے مسائل کاحل نہیں۔
مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ صرف بات چیت ہمارے مسائل کا حل نہیں، ہمیں تلخ مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکورٹی مسائل ہیں لیکن ہم انہیں ٹھِیک کرینگے جبکہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ ہسپتال پشاور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا