بلاول بھٹو

سیاسی جماعتیں ذاتی لڑائیاں لڑرہی ہیں‘بلاول بھٹو

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ باقی تمام سیاسی جماعتیں اپنی ذاتی لڑائیاں لڑرہی ہیں ، ہم پاکستان کے عوام کی قسمت تبدیل کریں گے
تاندلیانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی الیکشن جیل سے بچنے کیلئے لڑرہا ہے تو کوئی نکلنے کیلئے، ہم الیکشن لڑرہے ہیں تو ا?پ کے لیے لڑرہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے ہم نے ایک بار پھر جیالے کو وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنانا ہے، میں آپ کا ساتھ مانگنے آیا ہوں کہ آپ ہمارا ساتھ دیں۔
ان کاکہنا تھا کہ باقی سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی منشور نہیں، ہم اس الیکشن میں عوام کیلئے 10نکاتی ایجنڈا لیکر آئے ہیں، اگر آپ پیپلز پارٹی کو جتواتے ہیں تو ان 10نکات پر عمل کروں گا۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پنجاب کے لوگ جب بیمار ہوتے ہیں تو انکو لندن جانا پڑتا ہے، آپ میری حکومت بنوائیں ہم ایسی صحت کی سہولت دیں گے کہ انکو لندن نہیں جانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے مزدوروں کو بینظیر مزدور کارڈ دلوانا ہے، ہم مزدور کے بچے کی تعلیم اورروزمرہ ضرورت کی چیزیں پوری کریں گے، ہم اپنے سٹوڈنٹس کو یوتھ کارڈ اور سٹوڈنٹس لون دلوائیں گے اور جب نوجوانوں کو روزگار مل جائے گا تو وہ یہ قرض واپس کردیں گے۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں، فیصل کریم کنڈی