عالمی کرنسی رینکنگ، کویتی دینار بازی لے گیا

ویب ڈیسک: عالمی کرنسی رینکنگ میں کویتی دینار بازی لے گیا۔ دنیا کی 10 مضبوط ترین کرنسیوں کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر کویتی دینار جبکہ امریکی ڈالر آخری نمبر پر موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق 3.25 ڈالر ایک کویتی دینارکے برابر ہے جس کی مالیت 270اعشاریہ 23 ہے۔ اس کے بعد دوسرا نمبر بحرین کے دینار کا ہے جس کی مالیت 220 اعشاریہ 4 ہے۔
کویتی دینار کی مختصر تعریف کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 1960 سے اب تک کویتی کرنسی دنیا کی سب سے قیمتی کرنسی مانی جاتی ہے۔
عالمی کرنسی رینکنگ میں کویتی دینار کے نمبر ون ہونے کی وجہ ان کا معاشی استحکام ہے۔ اسی وجہ سے ان کی کرنسی کی قیمت تواتر کے ساتھ محو بہ پرواز ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی درجہ بندی میں عمانی ریال کا تیسرا نمبر ہے جس کی مالیت 215 اعشاریہ 84 ہے۔ اردنی دینار کی قیمت 117 اعشاریہ 10، جبرالٹر پاؤنڈ 105اعشاریہ 52، برطانوی پاؤنڈ 105اعشاریہ 54 جبکہ یورو 1اعشاریہ 17 روپے کا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، وفاق خیبرپختونخوا کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف