غزہ، وبائی امراض پھوٹ پڑے، ڈبلیو ایچ او نے الارم بجا دیا

ویب ڈیسک: غزہ میں موت بانٹتی اسرائیلی افواج کا ظلم حدیں کراس کر گیا۔ غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ گھر، ہسپتال اور درس گاہوں سمیت ہر سو تباہی پھیلی ہوئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے میں غزہ میں بے گھر فلسطینیوں میں ہیپاٹائٹس اے اور یرقان کی بیماری نے وبائی صورت اختیار کر لی۔
ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس ادہانوم کا اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو موصول ہونے والے ٹیسٹ کٹس سے معلوم ہوا ہے کہ غزہ میں ہیپاٹائٹس اے اور یرقان کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس صورتحال سے صاف پتہ چلتا ہے کہ بارود کے زیادہ استعمال سے ساری آب و ہوا ہی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ شہر میں جہاں صاف پانی نہ ہونے کے برابر ہے، بیت الخلا اور پورا شہر گندگی کی لپیٹ میں ہے، ایسی صورتحال میں ہیپاٹائٹس اے تیزی سے پھیل سکتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او ڈائریکٹر نے خبردار کیا کہ غزہ کا ماحول بیماریوں کے پھیلاؤ کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، اسلحہ ہاتھ میں پکڑے ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان گرفتار