پاک ایران تعلقات

پاک ایران تعلقات میں بہتری، فضائی ٹریفک معمول پر آگئی

ویب ڈیسک: ویب ڈیسک: پاک ایران تعلقات میں بہتری کے بعد فضائی ٹریفک معمول پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری کے بعد پاکستان کی حدود میں پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید بتایا کہ یومیہ 700 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا ہے کہ مغربی سمت سے پاکستان کی حدود میں آنیوالی پروازوں کی تعداد معمول پر آگئی ہے۔
واضح رہے پاک ایران کشیدگی کے باعث فضائی ٹریفک میں کمی آگئی تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی۔
19 جنوری کو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایران کیساتھ حالیہ کشیدگی ختم کرنے اور سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف