پی ٹی آئی امیدوار

لاہور:پی ٹی آئی امیدوار مریم نواز کے حق میں دستبردار

ویب ڈیسک : قومی اسمبلی کے لاہور سے حلقہ این اے 119 کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار مہر محمد وسیم مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز شریف کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
مہر محمد وسیم نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت حلقے میں مریم نواز شریف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھی 25 جنوری کو جلسے میں باضابطہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ مریم نواز شریف بھی 25 جنوری کو جلسے میں شرکت کریں گی۔
مریم نواز شریف نے مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور مبارک دی۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ترقی کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی ہے، 2018 سے 2022 تک نااہلی کا اثر پورے پاکستان نے دیکھا اور بھگتا۔

مزید پڑھیں:  خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سینئر صحافی سمیت 3 افراد شہید