دسویں روز بھی بند

ویزہ شرط، طورخم سرحد دسویں روز بھی بند، کروڑوں کا نقصان

ویب ڈیسک: پاک افغان طورخم سرحد ویزہ شرط کے اطلاق کے باعث دسویں روز بھی بند رہا، دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، کروڑوں کا نقصان، ٹرانسپورٹرز پریشان۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان طورخم سرحد پر ویزہ شرط کی پالیسی برقرار رہنے سے بارڈر کے آر پار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ ویزہ شرط کے باعث سرحد پر تجارتی سرگرمیاں آج دسویں روز بھی معطل رہیں۔ ویزہ پالیسی کے باعث بارڈر کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں بارڈر کراس کرنے کے منتظر ہیں۔ اس دوران سینکڑوں افراد بے روزگار ہو گئے جبکہ ٹرانسپورٹرز کو کروڑوں کا نقصان ہونے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں جن میں موجود کروڑوں روپے خوراکی اشیاء خراب ہونے کا خدشہ ہے، ان میں زیادہ تر سبزی اور فروٹ ہیں۔
ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ انہیں ویزہ پالیسی سے مستثنی قرار دیا جائے اور طورخم سرحد پر پھنسی گاڑیوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ کھانے پینے کی اشیاء خراب ہونے سے بچ جائے۔
بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ سفری دستاویزات مکمل کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی گئی تھی تاہم ان کی جاب سے عمل در آماد نہ ہو سکا۔ ویزہ اور پاسپورٹ کے بغیر کسی کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
یاد رہے کہ پاک افغان طورخم سرحد ویزہ شرط کے اطلاق کے باعث دسویں روز بھی بند رہا، دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں.

مزید پڑھیں:  افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ترجمان دفتر خارجہ