عام انتخابات ،بنوں اور لکی مروت میں دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: عام انتخابات کے پیش نظر ضلی لکی مروت اور بنوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس دوران بنوں میں پی ٹی آئی کا مرکزی الیکشن آفس بھی سیل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع لکی مروت میں امن امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لکی مروت کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ ایک ماہ کیلئے کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں عام انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ سمیت کالے شیشے ہٹانے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر لکی مروت کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کارنر میٹنگ، ریلی اور جلسوں کیلئے پیشگی اجات لازمی لینا ہوگی۔
دوسری جانب ضلع بنوں میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ دفعہ 144 کا اطلاق 21 جنوری سے 19 فروری تک 30 دنوں کیلئے پابندی ہوگا۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 نافذ ہونے سے لے کر 30 دنوں تک ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش، کالے شیشوں کا استعمال قطعی منع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بغیر اجازت کارنر میٹنگ کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔
دوسری جانب ضلع بنوں کے ڈومیل بازار میں پی ٹی آئی کا مرکزی الیکشن آفس پولیس نے سیل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق