وبائی بیماری ایکس پھوٹنے کا خطرہ، 50کروڑ ہلاکتوں کا امکان

ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈر وس ادہانوم نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انتباہی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ وبائی بیماری ایکس کے خلاف پیشگی اقدامات کریں۔
ٹیڈ روس نے اس وبائی بیماری سے نمٹنے اور ہلاکتوں سے بچنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہو ¾ے کہا کہ وہ پیش گوئی کرتے ہیں کہ یہ وبائی بیماری ایکس کویڈ19 ( کورونا ) سے 20 گنا زیادہ مہلک ہو سکتی ہے۔
ادھر ماہرین صحت نے بھی متنبہ کیا ہے کہ وبائی بیماری ایکس میں50کروڑ انسانی جانیں لینے کی صلاحیت ہو سکتی ہے اور اس المناک صورتحال اور ممکنہ انسانی سانحہ سے بچنے کے لئے فعال تحقیق اور پیشگی اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔
ڈبلیو ایچ او ویکسین کی عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے جنوبی افریقہ میں ایک وبائی فنڈ اور ” ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہب “ قائم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔
وبائی بیماری ایکس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں معلوم لیکن ایک ممکنہ طور پر شدید عالمی خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے جس سے ڈبلیو ایچ او کو تحقیق اور تیاری کو ترجیح دینے کا اشارہ ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور