25 سالہ ملازمت پر پنشن ادا کی جائیگی، نئی پنشن پالیسی نافذ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے گریڈ1سے گریڈ22تک تمام ملازمین کیلئے آئندہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں نئی پنشن پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنشن اصلاحات کے سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے دی گئی تجاویزکے مطابق ملازمین کےلئے پنشن فنڈ قائم کیا جائے گا جس میں حکومت اورملازمین اپنا اپنا حصہ دیں گے۔
ملازمین کو پنشن زیادہ سے زیادہ 25سال کی ملازمت کے مطابق ادا کی جائے گی چاہے کوئی ملازم 35سال سے زیادہ ملازمت کرے تب بھی پچیس سال ملازمت کے مطابق ہی پنشن ادا کی جائے گی اور ملازمین کو ساٹھ سال سے کم ملازمت پر ریٹائرمنٹ پر فی سال جرمانہ بھی عائدکیاجائےگا۔ پنشن اصلاحاتی تجاویزکے مطابق ملازمین کو پنشن ان کی آخری تنخواہ کے مطابق مقرر کرنے کے بجائے آخری تین سال کی اوسطاًتنخواہ پر مقرر کرنے کی منصوبہ بندی ہے ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی زندگی کو جیل میں خطرہ لاحق ہے ،شیر افضل مروت