فوج تعیناتی کی منظوری

عام انتخابات:وفاقی کابینہ نے فوج تعیناتی کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک :نگران وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے فوج کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوج حساس علاقوں میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی۔
وفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کے لئے آج ہی سمری کابینہ کو بھجوای گئی تھی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے، پاک فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا