ترقیاتی فنڈز منجمد

انتخابات : تمام بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد

ویب ڈیسک :ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں صرف سینی ٹیشن اور صفائی کے روز مرہ امور سرانجام دیں گی تاہم کسی بلدیاتی ترقیاتی اسکیم کا نہ اعلان کیا جائے گا اور نہ ہی اس پر کام کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں اور کنٹونمنٹ بورڈز عام انتخابات کے نتائج تک ٹینڈرز بھی نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ