پلان مسترد

پاور ڈویژن کا سالانہ 600 ارب روپے وصولی کا پلان مسترد

نگران وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران پلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاورڈویژن کو واضح اہداف کے ساتھ جامع پلان پیش کرنےکی ہدایت کردی
ویب ڈیسک :نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاورڈویژن کا سالانہ 600 ارب روپے وصولی کا پلان مسترد کردیاگیا۔
کابینہ اجلاس میں بجلی نادہندگان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اجرا اور تجدید نہ کرنے کی سفارش مسترد کردی گئی۔
نگران وزیراعظم نے پلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاورڈویژن کو واضح اہداف کے ساتھ جامع پلان پیش کرنےکی ہدایت کی۔
اجلاس میں نادہندگان کو بیرون ملک جانے سے روکنے اوربینک اکاؤنٹ نہ کھولنے کی سفارش بھی مسترد کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے پاورڈویڑن کا سالانہ 600 ارب روپے وصولی کا پلان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاور ڈویژن کا پلان آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
کابینہ ارکان نے کہا کہ مسلح افواج اوربیوروکریٹس نے پاور سیکٹر سے زیادہ اہمیت کے کام کرنا ہوتے ہیں، پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کا قیام قانونی اور سیاسی مشکلات پیدا کرنے کا موجب بنےگا۔
کابینہ ارکان نے مزید کہا کہ پاور ڈویڑن کی سفارشات مسائل کے حقیقی حل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت