پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

انتخابات کے دوران سیکورٹی خطرات:پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک :عام انتخابات کے دوران سیکورٹی خطرات کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر نکلنے اورہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی بھی دفعہ 144 کے زمرے میں آئے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو الیکشن میں سکیورٹی خطرات کی اطلاعات ہیں، دہشت گردی اورامیدواروں میں لڑائی جھگڑے کے امکانات ہیں جس کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ 12فروری تک کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک