ملیریا کیسز رپورٹ

ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران46ہزار671 ملیریا کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک :ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 46ہزار671 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ہیضہ سے مشابہت رکھنے والے مرض کے ایک لاکھ 2621 کیسز،3ہزار718 ٹائیفائیڈ، کتے کے کاٹنے کے 1470 کیس رپورٹ ہوئے۔
وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے کم عمر بچوں میں 20ہزار638 اے ایل آر آئی کیس رپورٹ ہوئے،اے ایل آر آئی بچوں میں سانس کی نالیوں کی سوزش کا مرض ہے۔
گزشتہ ہفتے 497 خسرہ،163 چکن پاکس،217 کالی کھانسی، 56 ڈینگی،گردن توڑ بخار کے 15، خناق کے 11، ہیپاٹائٹس بی سی، ڈی کے 4837 کیسز،ہیپاٹائٹس اےاورای کے 713 کیسز،ایچ آئی وی ایڈز کے 2 ، 4 روبیلا کیس رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن