خان یونس میں اسرائیلی افواج کی وحشیانہ کارروائی، 40 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جانب سے خان یونس میں کشت و خون کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید کر دیئے گئے جبکہ درجنوں مزید شدید زخمی ہیں جن کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے اب تک کی کارروائیوں میں تقریباً 90 ہزار رہائشیوں اور 4 لاکھ 25 ہزار بے گھر افراد کو خان یونس چھوڑنے کا حکم دے رکھا ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں ایک اندازے کے مطابق 26 ہزار کے قریب شہادتیں ہوئیں جبکہ 63 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسی عرصہ میں حماس کی جوابی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی مرنے کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے۔ یاد رہے کہ غزہ کےبعد خان یونس میں اسرائیلی افواج کی پیش قدمی جاری ہےم گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی