کوئی بھی جواز اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی اجازت نہیں دیتا، گوتریس

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کا اجلاس کے دوران کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی بمباری اجتماعی سزا تصور ہوتی ہے۔ جبکہ کوئی بھی قانون اسرائیلی جواز کو تقویت نہیں دیتا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے دفاع کیلئے لڑ رہے ہیں۔
سربراہ اقوام متحدہ کا سلامتی کونسل اجلاس میں کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی اجازت کسی جواز کو بنیاد بنا کر نہیں دی جا سکتی، یہ ایک ظلم ہی ہے اسے بند ہونا چاہئے۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین اور اسرائیل کے جنگ کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دو ریاستی حل مسترد کرنے سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا دو ریاستی حل مسترد کرنا ایک ایسے تنازع کو غیر معینہ مدت تک طول دے گا جس سے ہر جگہ انتہا پسندوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے گی۔
سلامتی کونسل اجلاس میں فرانس کے وزیر خارجہ سٹیفن سیجورن جو یورپی امور کے وزیر بھی ہیں نے بھی سربراہ اقوام متحدہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اسرائیل ر زور دیا ہے کہ وہ دو ریاستی حل تسلیم کرلے۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن 9مئی تا 9جون جاری رہے گا،شیڈول جاری