جرمنی، ٹرین ڈرائیوروں کی ہڑتال، بھاری نقصان کا خدشہ

ویب ڈیسک: جرمنی میں ٹرین ڈرائیوروں کی ہڑتال کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے ایک ارب یورو تک کے نقصان کا خدشہ ہے، اسی لئے معیشت کے حوالے سے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جرمن ٹرین ڈرائیوروں نے اپنی اب تک کی سب سے طویل ہڑتال شروع کر دی ہے۔ اس ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
اقتصادی ماہرین نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ ٹرین ڈرائیوروں کی ہڑتال سے معیشت کو ایک ارب یورو تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔
جرمن وزیر ٹرانسپورٹ وولکر وِسنگ نے صنعتی کارروائی کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہڑتال سے سپلائی چین مزید دباؤ کا شکار ہوگی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ماہ نومبر کے بعد سے یہ چوتھی ہڑتال ہوگی۔
اس موقع پر مسافروں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے کہ آیا وہ کیسے اپنے سفر کو جاری رکھ سکیں گے۔ یہ سب ایک ایہسے وقت میں رونما ہو رہا ہے جب جرمن معیشت پہلے ہی دباو کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ، حماس کے وفد کا دورہ مصر کا عندیہ