جوبائیڈن کی تقریر کے دوران عوام کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: اسرائِیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میِں مطاہرے جاری ہیں۔ امریکی انتخابی مہم بھی حماس اسرائیل جنگ سے متاثر ہونے لگی۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن انتخابی مہم کے سلسلے میں ورجینیا میں تقریر کررہے تھے کہ اس دوران فلسطینیوں کے حامیوں نے غزہ جنگ بندی کا نعرہ لگا کر ان کی تقریر میں خلل پیدا کر دیا۔
اس موقع پر عوام کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں جبکہ اسرائِیل کے خلاف نعرے لگائے گئے اور فوری طور پر غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ عوام کے شور سے بائیڈن کو تقریر کرنا مشکل ہو گیا۔
مزید برآں دوران تقریر فلسطینی حامیوں نے صدر بائیڈن سے اسرائیلی مظالم رکوانے اور فوری جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کیا
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیل کے سفاکانہ حملےاور وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  برازیل میں شدید بارشیں جاری، 29 افراد ہلاک، 60 سے زائد افراد لاپتہ