ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان

ویب ڈیسک: ملک بھر میں جاری شدید دھند اور سردی کی شدت میں مزید اضافے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔
مھکمہ موسمیات کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند چھائے رہنے اور موسم شدید سرد ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں مری میں بارش اور برفباری کا امکان بحی ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جمیعت کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان