کینیڈا، کان کنوں کو لے جانے والا چھوٹا طیارہ کریش، 6 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: کینیڈا، کان کنوں کو لے جانے والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جبکہ اس میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق طیارہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد تقریباً ایک کلو میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا جس میں‌ 6 افراد ہلاک ہو گئے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار ایک شخص نے پیراشوٹ کے ذریعے جانبچائی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی مکمل تعمیر نو میں 80 سال لگ سکتے ہیں، اقوام متحدہ