گوہر اعجاز

گوہر اعجاز وفاقی وزیرداخلہ مقرر‘ چارج سنبھال لیا

ویب ڈیسک :نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گوہر اعجاز کو وفاقی وزیر داخلہ مقرر کردیا ۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے اجراءکے بعد نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے وزارت داخلہ پہنچ کر وزارت کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
وزارت داخلہ آمد پر سینئر حکام نے نگران وفاقی وزیر کا استقبال کیا، نگران وزیر داخلہ نے وزارت کے سینئر افسروں سے تعارفی ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کو پرامن احتجاج کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر