شہریار آفریدی

شہریار آفریدی کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی کوہاٹ کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے شہریار آفریدی کی 6 فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی گرفتاری روک دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا بھی حکم دے دیاگیا۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں، فیصل کریم کنڈی