شہری افواہوں پر کان

شہری افواہوں پر کان نہ دھریں، کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں، آئی جی پنجاب

ویب ڈیسک: آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے شہری افواہوں پر کان نہ دھریں، کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں ہے.
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی اور نہ ہی کوئی سیکورٹی تھریٹ ہے۔
ایک بیان میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا کہ افواہوں پر شہری کان نہ دھریں، تمام اسکول اور کالج کھلے ہیں جبکہ پولیس بھی بھرپور سیکورٹی فراہم کر رہی ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ 22 جنوری کو خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد کی تین جامعات سیکورٹی خدشات پر غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئیں۔
حساس اداروں کی جانب سے جاری سکیورٹی الرٹ کی وجہ سے بند کی گئی جامعات میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ائیر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہے۔
بعدازاں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کو 26 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ