میدانی علاقوں میں شدید دھند

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

ویب ڈیسک: ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہے۔
شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کو بھی مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 1 کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے برہان،
صوابی سے پشاور ٹول پلازہ بند کر دیا گیا ہے۔
ایم 2 کو سالٹ رینج، ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ، ایم 4 کو عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں،
شورکوٹ سے فیصل آباد اور شام کوٹ سے عبد الحکیم انٹرچینج تک بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور
موٹروے استعمال کرنیوالوں کی جان ومال کی حفاظت ہے،
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند کے اوقات میں غیرضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

مزید پڑھیں:  سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے