سانحہ 9 مئی

سانحہ 9 مئی،عمران خان اورشاہ محمودپرفرد جرم عائد کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک: 9 مئی مقدمات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق کیسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔
بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور شاہ محمود قریشی کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔
واضح رہے کہ 9 مئی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے خلاف 12 اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں اور دونوں نے ان مقدمات کے سلسلے میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  چلاس، شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں جا گری،20افراد جاں بحق