زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2۔4 ریکارڈ

ویب ڈیسک: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، ژوب اور گرد ونواح میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،
زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 194 کلو میٹر اور مرکز ژوب سے 123 کلو میٹر شمال میں تھا۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے سے تاحال کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی