پاک بحریہ

کراچی: پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2024 کی افتتاحی تقریب

ویب ڈیسک :کراچی میں پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2024 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد‘چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے
تقریب میں موجود حاضرین کو مشق کے اغراض و مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔
چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سی سپارک کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لیناہے‘مشق میں پاک بحریہ کے تمام کامبیٹ ایسٹس کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے، اسپیشل فورسز اور پاک میرینز بھی شامل ہوں گے
مشق سی اسپارک 2024 میں پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ پاک آرمی اور پاکستان ائیر فورس کے اہلکار اور اثاثے جوائنٹ آپریشنز میں حصہ لیں گے‘مشق خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم کو مزید تقویت فراہم کرے گی۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزارتوں بشمول دفاع، خارجہ، قانون اور نیشنل سیکیورٹی ڈویڑن کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے افسران کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

مزید پڑھیں:  جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری