مولانا فضل الرحمن

فتنے نے ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا‘مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایک فتنے نے ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا، ہم ناموافق حالات میں بھی کام کر رہے ہیں، سیاست چالاکی کے ساتھ اقتدار تک پہنچنے کا نام نہیں۔
جامعہ قاسم العلوم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آج جو سیاست ہے وہ شریعت کی نظر میں درست نہیںیہ مفادات کی سیاست ہے، ہر امیدوار اسمبلی کا ممبر بننا چاہتا ہے، کوئی سیاسی جماعت سوچ سمجھ کر ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب فتنہ تھا تو کہا تھا کہ ملک معاشی طور پر نیچے جا رہا ہے، آج امن و امان کے قیام کے لئے میں در در پھر رہا ہوں، گزشتہ ایک سال سے افغانستان کے ساتھ ہمارے حالات خراب ہوئے۔
جے یو آئی نے امارات اسلامیہ کی حمایت کی تھی، ہم نے امارت اسلامیہ کے لئے کبھی موقف تبدیل نہیں کیا، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیل حماس سے نہیں لڑ سکتا، میں نے اسرائیل کے خلاف کھل کر فلسطینیوں کی حمایت کی۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کہ انڈیا نے کشمیریوں کا خون بہایا، مگر کشمیر اس کے حوالے کر دیا گیا، غلام ابن غلام ہمیں آزادی سکھا رہے ہیں، جنہوں نے تین سو سال انگریزوں کی غلامی کی وہ ہمیں آزادی کا بتاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر مظاہرے کا اعلان