آزاد امیدوار بعد میں دوسری جماعت سے آ ملیں گے، محمود خان

ویب ڈیسک: پی ٹی آئِی پارلیمنٹیرین کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان کے لیے اگر اسٹبلشمنٹ سے بات کرنی ہوئی تو سب سے پہلے میں ہی کردار ادا کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان نہ چھنتا تو عمران خان کی خاطر الیکشن میں حصہ بھی نہ لیتا۔
پی ٹی آئِی پارلیمنٹیرین کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ آزاد امیدوارعمران خان کے نام پر ووٹ حاصل کر کے دوسری جماعت میں شامل ہوں گے۔ ان کا کوئی منشور نہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خدارا ان کے دھوکے میں نہ آئیں اور اپنے قیمتی ووٹ کو ضائع ہونے سے بچائیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کی سمگلنگ ناکام، 48 کلو گرام ڈرگز برآمد