ہری پور، سیاسی جلسے اور میٹنگز ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے مشروط

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے ڈی سی نے الیکشن مہم کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے سیاسی جلسے اور میٹنگز ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے مشروط کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان احکامات میں درج ہے کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی، امیدوار، امیدواروں کے نمائندگان یا سپورٹر بغیر اجازت سیاسی جلسہ، میٹنگ، اجتماعات، ریلی کا انعقاد نہیں کرے گا۔
ڈی سی ہری پور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام امیدوار جلسے اور میٹنگز کیلئے اجازت لینے کے پابند ہونگے۔ تمام امیدوار ضابطہ اخلاق برائے الیکشن پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ ان احکامات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائَے گی۔
یاد رہے کہ ضلع ہری پور میں سیاسی جلسے اور میٹنگز ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے مشروط کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک